لاہور (کامرس رپورٹر) عالمی منڈی میں ایک اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی سے 1785ڈالر ہونے کے باوجود گزشتہ روز ملک میں 24قیراط ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200روپے اضافہ سے 124700روپے ہو گئی۔ جبکہ گزشتہ روز انٹر بنک میں ڈالر کی قدر میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی۔ تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا۔ انٹر بنک ڈالر کی قدر 177.88روپے رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں181روپے ہو گئی۔