بہاولپور ( بیورورپورٹ)شعبہ فارسی کے زیر اہتمام سرٹیفیکیٹ کورس کی تعارفی تقریب اسلامک لرننگ فیکلٹی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب نے شعبہ فارسی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ فارسی زبان و ادب کی اہمیت کسی دور میں کم نہیں ہو سکی۔سید تابش الوری اور پروفیسر ڈاکٹر آفتاب گیلانی نے برصغیر کی سرکاری زبان ہونے کے ناطے فارسی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔