تعلیمی اداروں میں 25دسمبر تا 4جنوری چھٹیوں پر اتفاق

Dec 15, 2021

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز کی ملاقات میں موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے چار جنوری تک کرنے کی تجویز پر اتفاق ہو گیا۔ موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن متعلقہ صوبائی حکومتیں جاری کریں گی۔ اسلام آباد سے نامہ نگار کے مطابق بین الصوبائی سیکرٹریز ایجوکیشن کانفرس میں موسم سرما کی تعطیلات کے بارے تمام صوبوں سے سفارشات لے لی گئیں۔ فیصلہ آج این سی او سی میں کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے25دسمبر سے5جنوری تک چھٹیاں کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔  ترجمان وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے مطابق حتمی اتفاق رائے کے لئے فیصلہ آج  این سی او سی میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں تمام صوبوں اور ٹیکسٹ بک بورڈز کو کیبنٹ کا اپرووڈ پولیٹیکل میپ کتابوں میں پبلش کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ ترجمان وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق اس سے پہلے مختلف صوبوں میں مختلف میپ شائع کئے جا رہے تھے۔

مزیدخبریں