لاہور‘ کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں گیس کی قلت عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ کراچی‘ لاہور‘ اسلام آباد‘ کوئٹہ‘ پشاور اور بہاولپور میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ لوگ گھروں کا کھانا کھاتے کو ترس گئے۔ چولہوں‘ گیس سلنڈر کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔ کئی شہروں میں لوگوں نے گیس کی قلت کے خلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ گیس فراہم کی جائے۔