ہیلتھ انشورنس کا انقلابی منصوبہ،3کروڑ خاندان مستفید ہونگے: صدیق مہر

Dec 15, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے اپنی رہائشگاہ پر شہریوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا پاکستان صحت کارڈ  وزیراعظم عمران خان کے فلاحی ریاست کے وعدے کے مطابق ہیلتھ انشورنس کا انقلابی منصوبہ ہے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے فلاحی پروگرام سے پنجاب کے تین کروڑ خاندان 10 لاکھ روپے تک علاج کی مفت سہولیات سے مستفید ہونگے۔ حکومت غربت کا شکار افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر کے نئی زندگی کی نوید بنے گیانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نمائشی منصوبوں کی بجائے عوام کی حقیقی فلاح و بہبود پر مشتمل منصوبوں کو تیزی سے مکمل کر رہی ہے۔ تاکہ فلاحی ریاست اور ریاست مدینہ کے خواب کی جلد سے جلد تکمیل ہو سکے۔

مزیدخبریں