تلہ گنگ (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر ملک سلیم اقبال کے دست راست معروف سیاسی شخصیت ملک فلک شیر اعوان اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے بلال آباد میں ملک فلک شیر اعوان کے فارم ہائوس پر منعقدہ تقریب میں ان کے دوست احباب نے کثیر تعداد میںشرکت کی، صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر اور حلقہ کے ایم این اے چوہدری سالک حسین سمیت ق لیگ کے دیگر رہنما اس موقع پر موجود تھے ملک فلک شیر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ق لیگ میں شامل ہونے کا میرا آج کا فیصلہ بھی اپنے گائوں بلال آباد کی ترقی، مقامی لوگوں کی محرومیوںکے ازالہ اور تحصیل تلہ گنگ کے عوام کے مفاد میں ثابت ہو گا ،صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر اور چوہدری سالک حسین نے ملک فلک شیر اعوان کی ق لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حلقہ این اے65 میں ق لیگ نے اربوں روپے کے کام کرائے ہیں ترقی کا یہ عمل گائوں گائوں جاری ہے اور اگلے دو سالوں میںیہ مشن جاری رکھیں گے ،ملک فلک شیر اعوان کے ہمراہ ن لیگ کو چھوڑ کر یو سی دھولر اور یوسی سگھر کے بلدیاتی منتخب نمائندے بھی ق لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ان میں یونین کونسل سگھر کے چیئر مین ملک کبیر احمد ،وائس چیئر مین ملک شوکت زمان چیئر مین یونین کونسل دھولر ملک محمد اکرم سبال اور مختلف یو سی کے کونسلر ز شامل ہیں
تلہ گنگ، ملک فلک شیر ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شامل
Dec 15, 2021