واہ کینٹ(نامہ نگار) کینٹ بورڈ کی حدود میں رہائشی عمارتوں کو تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے والوں کو اکتیس دسمبر تک تجارتی سرگرمیاں ختم کرنے کیلئے واہ کینٹ میںسینکٹروں بینزز آوایزاں کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق کنٹو نمنٹ بورڈ واہ نے مختلف شاہراہوں پر سینکڑوں کی تعداد میں بینرز آویزاں کر دئیے جس پر تحریر ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کی حدوڈ میں رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے اور اس سلسلہ میں دی گئی رعائٹی مدت اکتیس دسمبر کو ختم ہو رہی ہے ۔اکتیس دسمبر کے بعد رہائشی عمارت میں تجارتی سرگرمیاں کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔