سیاست میں شریف خاندان ، درباریوں کی کوئی جگہ نہیں:رانا ساجد علی

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) علاج کے بہانے فرار ہونیوالے ملک وقوم سے مخلص نہیں ہوسکتے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما و سابق امیدوار قومی اسمبلی رانا ساجد علی شوکت اور رانا ماجد علی شوکت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملکی سیاست میں شریف خاندان اور ا ن کے درباریوں کی کوئی جگہ نہیں ملک پر مسلط رہنے والے اپنا بویا کاٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کرپٹ مافیا، چوروں، لیٹروں کی جماعت بن چکی ہے۔ ن لیگ کی قیادت سرسے پاں تک کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے۔مریم اورنگزیب پراپیگنڈے کے بجائے آقائوں کی کرپشن کا حساب دیں۔ شہبازشریف کی ڈرامے بازی کا وقت ختم ہو چکا ہے اور رنگ بازی کرکے قوم کوچکر نہیں دے سکتے۔ دھیلے کے کرپشن کی گردان والے ایف آئی اے کو 25 ارب کا جواب دیں۔

ای پیپر دی نیشن