گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما اور جامعہ عثمانیہ مدوخلیل روڈ نواب چوک گوجرانوالہ کے خطیب و مہتمم قاری ابوبکر عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 16 دسمبر سقوط ڈھاکہ اور آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کا غم دلوں سے بھلایا نہیں جائیگا۔ ہمیں اس سے سبق حاصل کر کے ملک کے دفاع اور سلامتی کو مزید مضبوط بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان میں انڈیا کی مدد سے شیخ مجیب الرحمن کی مکتی باہنی نے محب وطن پاکستانیوں کا جو قتل عام کیا اسے تمام دنیا جانتی ہے ۔ دنیا نے دیکھا پاکستان کیساتھ غداری کرنیوالوں کا بھیانک انجام ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جو ظلم مکتی باہنی نے مشرقی پاکستان میں کیا،بھارت مقبوضہ کشمیر میں دہرا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ اور پشاور آرمی پبلک سکول کے طلباء کا خوں ایک دن ضرور رنگ لائے گا۔ ملک کے دشمن رسوا ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ سولہ دسمبر کا دن ہم پر بہت بھاری ہے ۔ معصوم طلباء کے خون سے جس طرح ہولی کھیلی گئی وہ بربریت کی بدترین مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور قوم کمال اتحاد کا مظاہرہ کر کے ملک دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنائینگے۔