گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)محکمہ ہائیر ایجوکیشن میں اساتذہ کی پروموشن سست روی کا شکارہے۔ کالج اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے اگیگا پنجاب کے جنرل سیکرٹری پروفیسر ندیم اشرفی نے کہا اساتذہ کی پروموشن نہ ہونے کے برابر ہے۔ مختلف گریڈ کے اساتذہ کی ہزاروں پوسٹیں خالی ہونے کی وجہ سے جہاں طلبا کا تدریسی عمل رکا پڑا دوسری طرف سالوں پروموشن نہ ہونے کی وجہ سے اساتذہ میں بدلی پھیلتی جا رہی ہے۔ پروفیسر محمد بینظیر قاضی گوجرانوالہ نے کہا کہ اگر پروموشن اسی طرح سست روی کا شکار رہی تو کالج اساتذہ احتجاج پر مجبور ہو ںگے۔ گریڈ سترہ سے اٹھارہ میل فیمیل ڈیڑھ سال اٹھارہ سے انیس میل فیمیل تین سال انیس سے بیس دوسال سے پروموشن رکی ہوئی ہے اور اس پنجاب حکومت وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار وزیر تعلیم راجہ یاسر ہمایوں ڈی پی آئی کالجز فوراً ایکشن لیں تاکہ سرکاری کالجز کے اساتذہ بر وقت ترقیوں سے مستفید ہو سکیں۔ اس سلسلے پنجاب بھر میں ڈویژنل کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ اگر پچیس دسمبر تک اساتذہ کی پروموشن میں پیش رفت نہ ہوئی تو سیکریٹریٹ کے باہر احتجاج کی کال دی جائے گی۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن میں اساتذہ کی پروموشن سست روی کا شکارہے: ندیم اشرفی
Dec 15, 2021