پی پی 272 کی محرومیاں  دور کرینگے: عون حمید ڈوگر

شاہ جمال(نامہ نگار)منتخب ہوکر حلقہ پی پی 272کی محرومیاں دور کر یں گے ڈوگر گروپ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہے سابق تحصیل ناظم سردار عباد ڈوگر نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ڈوگر گروپ کے کلیدی راہنما ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار عون حمید ڈوگر نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے انتخابی حلقہ پی پی 276کے مرکز شاہجمال میں گرلز ڈگری کالج کے قیام کے سلسلہ میں ٹینڈر اور دس کروڑ اسی لاکھ کی رقم جاری کرا کے سنگ میل عبور کر لیا ہے عنقریب ورک آرڈر جاری اور کام شروع ہو رہا اسطرح عوام کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے میں مدد ملے گی ۔

ای پیپر دی نیشن