کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں گیس لیکیج سے دو دھماکوں کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ رواں ماہ گیس لیکیج دھماکوں سے 4 افراد جاں بحق اور 70 افراد جھلس چکے ہیں۔ گیس لیکیج کے باعث ایک دھماکہ جوائنٹ روڈ اور دوسرا پشتون آباد کے علاقے میں ہوا۔ کمرے میں گیس بھر جانے سے دھماکوں میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔