لاہور (خصوصی نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے گورنمنٹ شالیمار کالج میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہاپسندی کے تدارک کے لیے تعلیمی اداروں کو نسلِ نو کی ذہنی تربیت کا اہتمام کرنا چاہیے ۔ اسلام شرفِ آدمیت اور تکریمِ انسانیت کو یقینی بناتا اور مختلف مذاہب اور ادیان کے احترام کا حکم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت اقبال کے فکر و فلسفہ پر عمل پیرا ہوکر ترقی ممکن ہے ۔ عشقِ رسول ؐاور محبت ِقرآن اقبال کے فکر کے بنیادی محور ہیں، وہ مسلمان امت کو تزکیہ و طہارت سے آراستہ کرنا چاہتے تھے ، وہ سمجھتے تھے کہ اُمت مسلمہ خودی اور یقین کی بدولت ہی سے اقوامِ عالم میں سر بلند ہوسکیں گے ۔