اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ شہباز شریف اور ان کے بیٹوں نے 28 خفیہ اکاؤنٹس بنائے۔ خفیہ اکاؤنٹس کے ذریعے 16 ارب روپے سے زائد کی کرپشن چھپا دی گئی۔ دھیلے کی کرپشن نہ ہونے کے دعویدار اربوں کی کرپشن میں ملوث نکلے۔ مسلم لیگ ن قوم کی لوٹی دولت کا حساب دے۔ شہباز شریف نے منصوبہ بندی سے سلمان شہباز شریف کو مفرور کرایا۔