لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے مسابقتی کمشن کے شوگر ملز کو جرمانے عائد کرنے کے حکم کو معطل کرنے کے حکم میں آج تک توسیع کرتے ہوئے وزارت قانون، شوگر ملز مالکان سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا۔ مہنگی چینی فروخت کرنے پر جہانگیر ترین سمیت دیگر کی شوگر ملوں کو جرمانے کرنے کے کیس میں بیرسٹر محمد احمد قیوم نے موقف اختیار کیا کہ مسابقتی ٹربیونل کی تشکیل مکمل ہونے کے بعد فعال ہو گیا ہے۔ ہائیکورٹ نے مسابقتی کمشن غیر فعال ہونے کے باعث حکم امتناعی جاری کیا تھا۔
ہائیکورٹ‘ شوگر ملز کو جرمانوں کے حکم کی معطلی میں آج تک توسیع
Dec 15, 2021