فیروزوالہ( نامہ نگار)تھا نہ شرقپور کے علاقہ سے 3 سالہ بچے ہاشم شاہ کو کسی نامعلوملزم نے اغواء کر لیا جس پر ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسروں کو ملزم کی گرفتاری اور بچے کی فوری بازیابی کیلئے احکامات جا ری کیے۔ ڈی ایس پی سرکل عمران عباس چدھڑ کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ شرقپور محمدلطیف گجر اور اس کی ٹیم نے اپنی مہارتوں تمام تر وسائل جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغواء کار کو لاہور سے گرفتار کر کے بچے کو راولپنڈی سے باحفاظت بازیاب کروا لیا۔بچے کے والدین اور اہل علاقہ نے پولیس کے اس احسن قدم پرشیخوپورہ پولیس اور پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے۔