لاہور(نامہ نگار)ساندہ پولیس نے شراب تیار کرنے والی کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر55 ہزار لٹر جعلی شراب برآمدکر لی ہے۔پولیس نے فیکٹری سے 6ملزمان گرفتارکر کے شراب بنانے والا کیمیکل،گیلنز،بوتلیں ودیگر آلات بھی قبضے میں لے لئے ہیں۔گرفتار ملزمان میں فیصل، تنویر، پرویز، سالت خان،عثمان اور حارث شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر بھاری مقدار میں شراب کی سپلائی کا اعتراف کیا۔ ملزمان لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں شراب سپلائی کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیاہے۔