محکمہ جنگلی حیات کا غیرقانونی شکارکرنے کیخلاف آپریشن

Dec 15, 2021

لاہور(وقائع نگار)محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران پرندوں کا غیر قانونی شکار کر نے پر 53افراد گرفتارکئے گئے اور 46یس کمپائونڈ ہونے پر مبلغ 6 لاکھ 55 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ وصول کرلیاگیا۔ راولپنڈی ریجن میں گزشتہ ہفتے وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر 27 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے جن میں11 ضلع راولپنڈی ، محکمانہ معاوضہ ایک لاکھ 79ہزارروپے جبکہ ضلع اٹک میں 16 مقدمات درج ہوئے جن میں 2 لاکھ 55ہزارروپے محکمانہ معاوضہ وصول کیاگیا۔ ضلع چکوال میں کل19 مقدمات درج ہوئے جن کی پاداش میں ملزمان سے 2 لاکھ11 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ وصول کرکے کیس کمپائونڈ کردئیے گئے۔مزید برآں وائلڈلائف سٹاف ضلع قصور نے گائوں پڈھاناں والی سے مقامی افراد کاکتوں کی مدد سے نایاب نسل کاہرن سامبر پکڑنے کی اطلاع موصول ہونے پرچھاپہ مارا تو وہاں سے مردہ ہرن برآمد ہوا جو کہ تشدد کی وجہ سے ہلاک ہوا جسے فوری طور پر پوسٹ مارٹم کیلئے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور بھیج دیا گیا جبکہ 6 افرادکو گرفتارکرلیا گیا ۔

مزیدخبریں