ادارے کی کامیابی میں تربیت بنیادی حیثیت رکھتی ہے:آئی جی موٹروے

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس انعام غنی نے کہا ہے کہ  کسی بھی ادارے کی کامیابی میں تربیت بنیادی و کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ افراد کی صلاحیتوں کو اجا گر کر تی ہے اور انکے علم و استعداد میں اضافہ کرتی ہے۔ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور انکے خاندانوں کا خیال رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔ان خیالات کا اظہار موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں افسروںسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرکمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم بھی کے ساتھ دیگرزیر تربیت افسر و ملازمین بھی موجو د تھے۔انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس نے کہا کہ ایمانداری ہمارا ایمان، خوش اخلاقی ہماری پہچان اور شہریوں کی مدد ہماری شان ہے۔یہی خوبیاں ہمارا  اعزاز اورطرہ امتیاز اور یہی امتیازی اوصاف ہمارے قیمتی اثاثہ ہیں۔یہ واحد فورس ہے جس سے تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔ اس کا موازنہ کسی بھی بین الااقوامی ادارے سے کیا جاسکتا ہے۔کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور آئی جی انعا م غنی کی ٹریننگ کالج کے تربیتی امور اور بہتری کے لیے کوششوں کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن