نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک  عاصم نذیرکا 3روزہ جسمانی ریمانڈ

Dec 15, 2021

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے کچہری تصادم کیس میںملوث نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد 3روزہ جسمانی ریمانڈ پرتھانہ سول لائن پولیس کی تحویل میں دے دیا، عدالت عالیہ راولپنڈی کے ڈویژن بنچ نے13دسمبر کو نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک عاصم نذیر کی عبوری ضمانت خارج کی تھی جس پر پولیس نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کیا تھا۔ گزشتہ روز پولیس نے ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے3یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 17دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا، تھانہ سول لائن پولیس نے عاصم عزیز کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ7اے ٹی اے کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 337، 427،353،186،148اور149کے تحت مقدمہ نمبر987درج کیا ۔

مزیدخبریں