اسلام آباد (خبر نگار)اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں سلور سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ، مہمان خصوصی سابق وزیر داخلہ اور چیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی اور پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو محمد اقبال کے سمیت دیگر عہدے داروں ،سردار اعظم ،سردار ایاز، راجہ عبدالجبار،چوہدر ساجد،حمزہ اقبال،محمد عثمان کے علاوہ دیگر اعلی حکام نے شرکت کی،تقریب میں لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار خان آفریدی نے کہا کہ حکومت ملک میں گو گرین منصوبے پر عملدرآمد کرانے کے لیے ہر وقت نبردآزما ہے، ہماری نوجوان نسل کے لیے سرسبز ماحول وقت کی اہم ضرورت ہے۔
،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ سے متعلق این او سی کے اجرائ میں بہت بڑا مافیا رکاوٹ بنا ہوا ہے جنکی اجارہ داری ختم کرنے جا رہے ہیں ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلور سٹی کے چیف ایگزیکٹیو محمد اقبال نے بتایا کہ سلور سٹی میں لوگوں کی سرمایہ کاری محفوظ ہوگی