موٹرویز پر داخل ہونے کیلئے 6 دنوں میں 84970 نئے ایم ٹیگ رجسٹرڈ 

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس انعام غنی کی ذاتی کاوشوں کے بدولت موٹرویز پر داخل ہونے کیلئے پچھلے 6 دنوں میں 84970 نئے ایم ۔ٹیگ رجسٹرڈ کیے گئے جب کہ اس سے پچھلے 6 دنوں میں یہ تعداد 6390 تھی۔ گزشتہ6دنوں کے مقابلے پچھلے 6دنوں میں 78580 ایم ۔ ٹیگ رجسٹرڈ کئے گئے ۔جنرل انعام غنی کی ذاتی کاوشوں کے بدولت عوام کی بہت بڑی تعداد اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوارہی ہے۔ انسپکٹر جنرل نے اس اْمید کا اظہار کیا آئند ہ عوام موٹروے پر سفر کرنے میں کسی دشواری سے بچنے کے لئے اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن