اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی ترقیاتی ادارے میں اکھاڑ پچھاڑ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، گریڈ 18کے افسر ارشد چوہان سے ڈائریکٹر آرکیٹیکچر( اربن ڈیزائن ) کا چارج واپس لے کر انہیں ڈائریکٹر ہائوسنگ سوسائٹی کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ہے ،گریڈ 18کے افسر فراز ملک سے ڈائریکٹر ماسٹر پلان اور ڈائریکٹر ہائوسنگ سوسائٹی کے عارضی چارج واپس لے کر انہیں ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔گریڈ 18کے افسر توقیر نواز سے ڈپٹی ڈائریکٹر ہائوسنگ سوسائٹی کا عارضی چارج واپس لے کر انہیں ڈائریکٹر ماسٹر پلان کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ہے۔دریں اثناء گریڈ 19کے افسر خواجہ ا عزادحسن کو ڈائریکٹر اکائونٹس کے عہدے سے ہٹا کر ڈپٹی فنانشل ایڈوائزر ٹو تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ملک محمد اقبال سے ڈی ایف اے ٹو کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے ، تقرری کے منتظر گریڈ 19کے ڈائریکٹر میاں طارق لطیف کو ڈائریکٹر اکائونٹس کا چارج سونپ دیا گیا ہے ۔گریڈ 18کے افسر آصف علی کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ اکیڈمی کے عہدے سے ہٹا کر ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون تعینات کر دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں تقرری کے منتظر گریڈ 18کے افسر ڈپٹی ڈائریکٹر عامر حسین راہو کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ اکیڈمی کا چارج سونپ دیا گیا ہے ۔
وفاقی ترقیاتی ادارے میں اکھاڑ پچھاڑ، نوٹیفکیشن جاری
Dec 15, 2021