آئی جی اسلام آباد احسن یونس کی سنٹرل پولیس آفس میں پہلی کھلی کچہری

Dec 15, 2021

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے سنٹرل پولیس آفس میں پہلی کھلی کچہری لگائی جس میں 9 سابق پولیس ملازمین سمیت74شہریوں نے شرکت کی آئی جی اسلام آباد نے ان کے مسائل سنے اور حل کے لئے بذریعہ فون متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے،آئی جی نے مارک شدہ درخواستوں پر دیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کریں۔ اور تمام تر وسائل کو برو ئے کار لاتے ہوئے شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

مزیدخبریں