امریکی سینیٹر لنزے گراہم کا پاک امریکا فری ٹریڈ کی حمایت کا اعلان

ڈیموکریٹ سینیٹرز کے تعاون سے مشترکہ خط وائٹ ہاوس اور وزیرِ خارجہ کو لکھوں گا

امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان فری ٹریڈ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب میں سینیٹر لنزے گراہم نے کہا کہ پاک امریکا فری ٹریڈ کے لیے مذاکرات کی حمایت کرتا ہوں۔انہوں نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں ڈیموکریٹ سینیٹرز کے تعاون سے مشترکہ خط وائٹ ہاوس اور وزیرِ خارجہ کو لکھوں گا۔امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ جلد ہی پاکستان کا دورہ بھی کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن