لاہور( لیڈی رپورٹر، نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ فریال تالپور ایک حق اور سچ کی آواز ہیں ،الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ درخواست گزار نااہلی کا کیس بنانے میں ناکام رہے ہیں جس کیوجہ سے ہماری لیڈر ایک مرتبہ پھر سرخرو ہو گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس ایشو پر بھی تحریک انصاف کے لوگوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے وقت اور شواہد نے یہ ثابت کیا ہے کہ اس جماعت کے لوگ بغیر کسی شواہد کے اپنے سیاسی مخالفین پر الزام تو عائد کرتے ہیں مگر ثبوت فراہم نہیں کرتے اس جماعت کا وطیرہ ہی یہی ہے کہ اپنے سیاسی مخالفین پر بغیر کسی ثبوت کے الزام لگائے جائیں۔