لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ اہل سنت مسلک اعتدال اور ذریعہ کمال ہے۔ قرآن و سنت کے منہج اور اکابرینِ اْمت کے مسلک پر چلنا بہت بڑی سعادت ہے۔ کچھ پیر خانوں اور خانقاہوں کے ذمہ داران نے اسلاف کی دینی حمیت کو گروی رکھ کر اپنے دنیاوی مفادات کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ راہِ اسلاف سے بیوفائی کرنے والوں کے لیے رسوائی کے سوا کچھ نہیں ہے۔جامع مسجد نورِ مصطفی میں ’’افکارِ غوثِ اعظم قدس سرہ العزیز کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت پیر سید سجاد حسین شاہ نے کی۔ کانفرنس میں پیر محمد ارشد روحانی، مفتی محمد ادریس جلالی، صاحبزادہ فضل عثمان نقشبندی، صاحبزادہ محمد حمد اللہ، قاری محمد عمر حیات جلالی، علامہ محمد ریاض الرحمن مدنی، ماسٹر محمد ارشد بھٹی، ملک محمد عبد القیوم جلالی سمیت کثیر تعداد میں علماء و مشائخ اور عوام نے شرکت کی۔
اہلسنت مسلک اعتدال ،ذریعہ کمال ہے، اشرف جلالی
Dec 15, 2022