لاہور(خبر نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی سپروائزری کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل (اربن پلاننگ) عمرا ن علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل (اربن پلاننگ) عمرا ن علی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی اور بالخصوص اس میں واقع انڈسٹریل ایریا کا ٹوپوگرافک سروے کروایاجائے۔ ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی خرم یعقوب ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کریں۔