لاہور(خبر نگار)ڈی سی لاہور محمد علی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کا چیل گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈائون جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد مرتضیٰ نے سگیاں پل کے علاقے میں سڑک کنارے چیل کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ ٹریفک پولیس، پنجاب پولیس اور ایم سی ایل کا عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔ کارروائی کے دوران 24 افراد( بچے، مرد و خواتین) کو حراست میں لیا گیا ہے۔
چیل کا گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون
Dec 15, 2022