لاہور ( نیوز رپورٹر) صوفی محمد اسد اللہ شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف نے کہا ہے اولیاء کرام کی تعلیمات انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں۔ برصغیر میں اسلام اولیاء کرام کی تعلیمات سے پھیلا۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام نے اللہ تعالی اور نبی کریمؐ کی محبت کا پیغام عام کیا جس پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صوبائی وزیر میاں محمد اسلم اقبال‘ ڈپٹی کمشنر قصور فیض احمد موہل‘ ایس پی انوسٹی گیشن قصور محمد خالد‘ صاحبزادہ صوفی ساجد غفار‘سیاسی و سماجی شخصیت جاوید قادراور دیگر رہنماؤں کی درگاہ شریف پر حاضری اور ملاقات کے موقع پر کی۔ سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے سجادہ نشین درگاہ نقیب الاولیاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور نقیب آباد شریف اور گردنواح کے لئے سوئی گیس سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔