لاہور(خصوصی نامہ نگار)مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ قوانین ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت بہت ہی حساس قوانین ہیں ان قوانین کو نقصان پہنچانے کیلئے جو کوئی بھی جسارت کرنے کی کوشش کریگا وہ دنیا اور آخرت دونوں میں اللہ اور اللہ کے رسول ؐ کا مجرم ہوگا۔جب تک وطن عزیز میں ایک بھی مسلمان موجود ہے قانونِ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت پر آنچ برداشت نہیں کریں گے۔ قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی ادارے قوانین کے نفاذ میں سنجیدگی سے کام لیں اور امتناع قادیانیت ایکٹ پر مکمل و مؤثر عمل درآمد کروایا جائے توقادیانیت کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔