لاہور(خصوصی نامہ نگار)مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃ کی نصاب کمیٹی کا بائیسواں اجلاس ناظم اعلیٰ مولانا ناصر المہدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مجمع المدارس کے منشور ، اہداف و مقاصد اور اراکین کمیٹی کی آراء وتجاویز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے وفاقی بورڈ کے حتمی نصاب کی جلد تکمیل کے لیے مشاورت کی گئی نیز امتحانی کمیٹی کے اجلاس میں سالانہ امتحانات 2023 کے حوالے سے مشاورت کی گئی جس میں امتحانات کو مزید شفاف اور معیاری بنانے پر غورکیا گیا۔