لاہور(خبر نگار)پی ایچ اے کی''میپل ٹری پلاٹیشن '' مہم کے تحت شجرکاری کی گئی۔ شجرکاری مہم کے تحت کمشنر لاہور عامر جان، ڈی سی لاہور محمد علی،ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید، اے ڈی جی پی ایچ اے محمد فاروق اکمل نے جیل روڈ پرپودا لگایا اورملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی۔اس موقع پر شجرکاری میں ڈائریکٹرہارٹی کلچر اور ترجمان پی ایچ اے اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور عامر جان نے کہا ہے کہ میپل ٹری پلاٹیشن سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔ پی ایچ اے شہر بھر میں مپیل کے خوبصورت درخت لگائے گا۔ مین شاہراؤں اورٹرائی اینگلز کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے میپل کے درخت لگائے جارہے ہیں۔