معاشی عدم استحکام خانہ جنگی کاسبب بن سکتا ہے، علامہ عبدالقدیرخاموش  


اسلام آباد( نامہ نگار)جمعیت علماء اہل حدیث پاکستان کے چیئرمین علامہ قاضی عبدالقدیرخاموش نے کہاہے کہ بھارت پورے خطے میں دہشت گردی کوپروان چڑھارہاہے ،پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،بھارتی خفیہ ایجنسی راملک کوعدم استحکام کاشکارکررہی ہے معاشی عدم استحکام خانہ جنگی کاسبب بن سکتا ہے سیاسی عدم استحکام ختم کیاجائے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا  انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب  ہورہاہے،  بھارت خطے میں دہشتگردی کی متعدد تنظیموں کی معاونت و مدد کرتا رہا ہے، عالمی برداری کوبھارت کے کردارکانوٹس لیناچاہیے انہوں نے مزیدکہاکہ ملک میں آئے دن سیاسی عدم استحکام بڑھ رہاہے جس کی وجہ سے معاشی عدم استحکام بھی بڑھ گیاہے سٹریٹ کرائم میں خطرناک حدتک اضافہ ہوگیاہے کسی کی جان وال محفوظ نہیں ہے سرمایہ کارپریشان ہیں مہنگائی اوربے روزگاری نے پہلے ہی عوام کی کمرتوڑرکھی ہے ایسے میں بھارت جیسادشمن ملک میں خانہ جنگی کوہوادے سکتاہے سیاسی قیادت کوبالغ نظری کاثبوت دیناہوگا

ای پیپر دی نیشن