اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت کامران سہراب کیانی کی طرف سے الحاج پیر سید بلال حسین چشتی اجمیری گدی نشین درگاہ اجمیرشریف کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں سابق ڈْپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، سمیت ، ملک عظیم ،رضوان علی راجہ ،محمد طارق حسین،اسپیشل اسسٹنٹ ٹو سی ایم سندھ انعام ڈار،رمضان بٹ , ناظر اسلم خٹک ،جاوید بٹ ،چوہدری ضیا فرقان کیانی چوہدری طاہر جاوید نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید بلا ل حسین چشتی اجمیری نے کہا پاکستان پرامن ملک ہے اور یہاں کے لوگ اسلامی تعلیمات کے لیے بہت کام کر رہے ہیں۔ تقریب میں گدی نشین اجمیر شریف کی جانب سے خصوصی دعا کرائی گئی اور تمام شرکاء میں تحائف بھی تقسیم کیے ۔ تقریب سے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا تھاکہ ہم درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے مہمان ہیں ہمارا دین امن اورپیار محبت کا درس دیتا ہے ۔ تقریب کے اختتام پر کامران سہراب کیانی کی جانب سے پیر سید بلا ل حسین چشتی گدی نشین اجمیر شریف کو چادر بھی پہنائی گئی۔