پروموشن کمیٹی نے تعلیمی بورڈ  ملازمین کی زیر التواء ترقیوں کی منظوری دیدی 


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے چیئرمین محمد عدنان خان کی ہدایت پر پروموشن کمیٹی نے بورڈ ملازمین کی ترقیاں کردیں ،ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے صدر راجہ عثمان شہزاد کے مطابق راولپنڈی بورڈ کے ملازمین کی ترقیوں کا معاملہ گذشتہ کئی برس سے التواء کا شکار تھا تاہم بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے چیئرمین محمد عدنان خان کی جانب سے چارج سنبھالنے کے بعد ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ویلفیئر ایسوسی ایشن نے چیئرمین کو ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی سے آگاہ کیا اور انہیں حقیقت حال بتائی کہ بورڈ ملازمین کی پروموشنز ان کا حق ہے جو کہ انہیں تاحال نہیں دیا گیا چیئرمین بورڈ نے ایسوسی ایشن کے مطالبہ پر سیکرٹری بورڈ کو ضروری کارروائی کے احکامات جاری کیے اور ملازمین کی زیر التواء ترقیوں کی باقاعدہ منظوری دے دی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...