آن لائن فراڈ، پولیس نے گروہ کے 2ارکان کوگرفتار کر لیا  


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سہالہ پولیس نے آئن لائن دھوکہ دہی اور فراڈ میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے دو ارکان گرفتارکرلئے ملزمان نے پنجاب اور اسلام آباد میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کردیاپولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی سے آن لائن فراڈ کر نے کی متعدد وارداتو ں میں ملوث بین الصوبائی گروہ گرفتار کیاملزمان کی شناخت عمران اکبر عرف مانی اور محمد حفیظ عرف اسد کے نام سے ہوئی ہے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے لوٹی ہوئی نقدی برآمد کر لی گئی قبل ازیں لیہ ،بھکر،سرگودھا ،منڈی بہاوالدین و تھانہ آئی نائن ،تھانہ شالیمار ،تھانہ کراچی کمپنی اسلام آباد و راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں ملزمان کیخلاف مقدمات درج تھے ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...