راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس کے دو اہلکاروں نے تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں شہری کو اغواء کرنے ، اس سے30 ہزار روپے چھیننے ، نجی ہوٹل میں لے جا کر اسے خوفزدہ کرکے مزید پانچ لاکھ روپیہ دینے ورنہ اس پر دس کلو چرس ڈالنے کا پرچہ دینے کا کہنے ، اس دوران محبوس کو دل کا دورہ پڑنے اور ہسپتال میں جاں بحق ہونے کے لرزہ خیز واقعہ پر متاثرہ خاندان سراپا احتجاج بن گیااس سنگین صورتحال کا سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے سخت نوٹس لیااور پولیس گردی کے سنگین واقعہ پرمحکمانہ اکائونٹی بیلٹی کے تحت شہری کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے خلاف اختیارات سے تجاوز، بدعنوانی اور ناروا سلوک کی شکایت پرملزم پولیس اہلکاروں عاصم نیازی اور مقصودکو معطل کرکے نصیر آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
2پولیس اہلکاروں نے شہری کو اغواء کر لیا، محبوس ہارٹ اٹیک سے جاں بحق
Dec 15, 2022