شوگر ایڈوائزری بورڈ کا  5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کے شوگر ایڈوائزری بورڈ نے چینی برآمدکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں سمری پیش کی جائے گی۔ چینی کی قلت سے بچنے اور قیمت نہ بڑھنے کو یقینی بنانے کے لیے ہر 15 دن بعد چینی کی قیمت کا جائزہ لے کر  مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ مجموعی طور پر 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کی جائے گی۔  دوسری جانب شوگر ملز مالکان نے حکومتی فیصلے کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کسانوں کو گنے کی ادائیگیاں ممکن ہو سکیں گی اور ملک کو  قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔ خیال رہے کہ شوگر انڈسٹری کی طرف سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ 10لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...