کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار ہر بات کا مجھ پر الزام نہیں لگا سکتے، ان کی اپنی منطق ہے ن لیگ کے لوگ سمجھدار ہیں جانتے ہیں، اسحاق ڈار غلط کر رہے ہیں، ہم نے آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرول اور ڈیزل مہنگا کیا، پاکستان کے موجودہ معاشی مسائل کا حل صرف آئی ایم ایف ہے۔ آئی ایم ایف کا تعاون جاری چاہئے تو ایکسچینج ریٹ مرضی کا نہیں رکھ سکتے، گزشتہ ماہ ہماری برآمدات کم اور بنگلہ دیش کی بڑھی نہیں، اس وقت دنیا بھر میں کاٹن کی قیمت کم ہو گئی ہے۔ پاکستان نے ایکسپورٹ نہیں بڑھائی۔ حکومت کا خسارہ مہنگائی کی صورت میں عوام کو ادا کرنا پڑتا ہے۔ ایکسپورٹ کم ہونے کے باعث پاکستان ڈیفالٹ کی نہج پر پہنچا۔