اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)30لاکھ روپے مالیتی چیک ڈس آنر ہو گئے تھانہ کوہسار کو شہباز اعظم خان نے بتایا کہ یو سف رضا نے گاڑی کے لین دین کے سلسلے میں 7لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ شالیمار کو ثناء راجہ نے بتایا کہ گلزار خان نے منافع کا لالچ دے کر 8لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ ترنول کو انیب نے بتایا کہ عثمان اعجاز نے ادھار واپسی کے سلسلے میں 15لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔