اسلامی سیاست سے قابل فخر معاشرہ قائم ہو سکتاہے ،سید اظہار بخاری

Dec 15, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر) جمہوریت میں جمہور کی خدمت نہ ہو تومعاشرہ تباہ ہو جاتا ہے، سیاستدانوں میں اتنی نفرتیں جمہوریت کو بر باد کر کے رکھ دیتی ہیں جس علاقے کو اچھے سیاستدان مل جائیں ،ان کی ترقی کی راہیں محفوظ ہو جاتی ہیں  ،اسلامی سیاست انسانی حقوق کی سب سے بڑی علمبر دار ،اس کے ذریعے صاف ستھرا اور قابل فخر معاشرہ قائم ہو سکتاہے ، گزشتہ روز چیئرمین امن کمیٹی علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سا  لمیت کو کوئی خطرہ نہیں، قوم متحد ہو کر اتحاد و اتفاق کا ایسا طوفان بن جائے ، جس کے سامنے کُفر کی ہر سازش خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی،کلمہ رسولؐ کی رسی میں پروئے ہوئے مسلمان محبتوں کے آمین ہوتے ہیں،پاکستان اس وقت جس نازک صورت حال سے دوچار ہے ،اس کو اس بھنور سے نکالنے کیلئے جوش کے ساتھ ساتھ ہوش کی بھی ضرورت ہے ۔

مزیدخبریں