اسلام آباد(نا مہ نگار)مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری کے بھائی محمد فیصل چوہدری کا غائبانہ نماز جنازہ سید صلا ح الدین کی امامت میں اسلام آباد میں اداکر دیا گیا،مرحوم آسٹریلیا میں ہو نے والے ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے،ان کی نماز جنازہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمداسلم، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، محمد سفیان عباسی، انجمن تا جران گو جر خان کے صدر راجہ محمد جواد،اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن بختاوری، ظفر بختاورری،انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ،مرکزی تنظیم تا جران پنجاب کے صدر شر جیل میر، بزنس فورم اسلام آباد کے صدر چوہدری طاہر، فریش ملک ایسوسی ایشن کے صدر مظفر ہاشمی،شاہد غفور پراچہ،سر دار یاسر الیاس، قاضی الیاس،ملک ظہیر،مسلم لیگ ن کے رہنما ضیا اللہ شاہ، کامران عباسی،زاہد قریشی، انجمن تاجران خیبر پختونخواہ کے صدر ظاہر شاہ، عابد خان، سمیت اسلام آباد کی مختلف یونین کونسلوں کے امیدوارر برائے چیئر مینز اور مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنان سمیت صنعت وتجارت سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد کے علاوہ علما سول سوسائٹی،طلبہ، صحافیوں سمیت مختلف مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے ہزاروں افرد نے شر کت کی۔