اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جائے گا۔ نیب راولپنڈی نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کے خلاف اپیلیں نہ کرنے کا تحریری آرڈر جاری کر دیا جس میں نیب نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کو درست تسلیم کر لیا۔ نیب فیصلے سے پراسیکیوشن برانچ کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ ڈی جی نیب راولپنڈی فرمان اللہ نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کے خلاف اپیلیں نہ کرنے کی منظوری دیدی۔
مریم نواز/ صفدر کیس بند
ایوان فیلڈ:مریم نواز،کیپٹن صفدر کی بریت کا فیصلہ درست،اپیل نہیں کرینگے:نیب
Dec 15, 2022