عمران کا حکومت‘ اسٹیبلشمنٹ پر کوئی دبا¶ نہیں : رانا ثناءاﷲ


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ رانا ثناءاﷲ نے کہا ہے کہ جس اسمبلی کو توڑ دیا جائے گا وہاں الیکشن کرایا جائے گا۔ جس اسمبلی سے استعفے دیں گے وہاں ضمنی الیکشن کرائے جائیں گے۔ عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ اور حکومت پر کوئی دبا¶ نہیں۔ عارف علوی مسکین آدمی ہے، وہ عمران خان کے سامنے کوئی بات نہیں کر سکتا۔ پی ٹی آئی کو جو سہولتیں 2018ءمیں حاصل تھیں وہ اب حاصل نہیں ہوں گی۔ ہم پنجاب میں اکثریت حاصل کریں گے۔ جو سیاسی نقصان ہونا تھا وہ ہو چکا۔ عمران خان پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کی تحریک چلا رہا ہے۔ عمران خان کی دھمکیاں‘ بیانیہ دفن ہو چکا ہے۔ چاہتے ہیں عمران خان 17 دسمبر کو تاریخ نہ دیں، دونوں اسمبلیاں ہی توڑ دیں۔ پی ٹی آئی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے کر بلیک میل کرنا چاہتی ہے۔ نواز شریف ن لیگ کی انتخابی مہم کو لیڈ کریں گے۔
ثناءاﷲ 

ای پیپر دی نیشن