پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیںکریگا،حاجی حنیف طیب 


کراچی (نیوز رپورٹر)چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم وقدرتی وسائل ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب،میاں خالدحبیب الٰہی ایڈووکیٹ، 
پروفیسرعبدالجبارقریشی،انجینئرعبدالرشیدارشد نے کہاکہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے کی باتیں کی جارہی ہیں،یہ ملک شہداء کی قربانیوں سے حاصل کیا ان شاء اللہ پاکستان ڈیفالٹ نہیںکریگا،یہ بات بھی ٹھیک ہے کہ ملک میں سیاسی بحران ،غیریقینی کی صورتحال ،کئی چیلنجزموجودہیں ، مہنگائی،بے روزگاری، اشیائے خوردونوش عوام کی دسترس سے باہر ہے ،غریب انسان کاگزاراکرنامشکل سے مشکل ترہوتاجارہاہے،پریشان حال عوام کو مزید اذیت میں مبتلاکرناظلم ہے،کراچی سمیت ملک بھرگیس نایاب ہوگئی ہے،شیڈول کے مطابق جو گیس مل رہی ہے اُس کا پریشرانتہائی کم ہے۔رہنماؤںنے کہاکہ بروقت (ایل این جی) گارگوزخریدلیے ہوتے توگیس کے بحران کاسامنا نہ کرنا پڑتا۔ ایک دوسرے پرالزام لگانے سے کوئی فائدہ نہیں نقصان توملک وقوم کاہی ہورہاہے ،تمام مسائل کی ذمہ دارموجودہ اورماضی حکومت ہے جوبرسراقتدارمیں رہی ہے۔حکومت کو توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے دیر پامنصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...