الیکشن کمیشن کی  مدد ہم سب کا مشترکہ قومی فریضہ ہے، ڈی سی  سجاول 


سجاول (نامہ نگار) الیکشن کمیشن کی معاونت و مدد ہم سب کا مشترکہ قومی فریضہ ہے۔ پولنگ اسٹیشنزپر تمام مطلوبہ سہولیات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے -  ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز علی ابڑو کی زیر صدارت 15 جنوری 2023 کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشنز میں مطلوبہ سہولیات کی موجودگی کا جائزہ لینے کے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا - جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد حسین لنڈ کے علاوہ ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ای اوز سیکنڈری و پرائمری، ٹی ای اوز، ایجوکیشن ورکس و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی - اس موقع پر ڈپٹی کمشنر امتیاز علی ابڑو نے کہا کہ ضلع کے تمام پولنگ اسٹیشنزمیں پینے کے پانی، بجلی، واش رومز، فرنیچر و دیگر تمام مطلوبہ سہولیات کی موجودگی سمیت خستہ حال پولنگ اسٹیشنز کی مرمت و بحالی کو جلد یقینی بنایا جائے تاکہ پولنگ عملے سمیت ووٹرز کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنہ کرنا نہ پڑے۔

ای پیپر دی نیشن