حیدرآباد (بیورو رپورٹ)ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،تھانہ مکی شاہ ڈی ایس پی حالی روڈ و سب انسپکٹر کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ مخفی اطلاع موصول ہوئی کہ موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے 2 کارندے مختلف وارداتوں میں چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے فٹبال گرانڈ کینٹ قبرستان کے قریب لیکر کھڑے ہیں جس پر پولیس بروقت موقع پر پہنچی جہاں ملزمان و پولیس کے درمیان مقابلہ پیش آیاپولیس مقابلے کے نتیجے میں 2 ملزمان مہتاب سولنگی و جاوید سولنگی کو گرفتار کرلیا گیاگرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں خود کو موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے کارندے ظاہر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ہم چوری شدہ موٹر سائیکلیں بیچنے کیلئے کسی دوسرے شہر منتقل کرنے کیلئے کھڑے تھے،گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف وارداتوں کے دوران چوری شدہ 4 عدد موٹر سائیکلیں و1 عدد30بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کرلی گئی گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے،مکی شاہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے،مزید تفتیش جاری۔ دوسری جانب ہٹڑی پولیس کا ہالا ناکہ کے قریب اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی موقع سے فرارپولیس مقابلے کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے،زیر حراست زخمی ملزمان کی شناخت حمید الرحمن پٹھان و وحید الرحمن یوسفزئی کے ناموں سے ہوئیزخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیامزید تفتیش جاری۔