ہالانی(نامہ نگار) ہالانی دو صحافی لٹ گئے، ڈاکو موٹر سائیکل،موبائل فون، نقدی اور قیمتی سامان چھین کر لے گئے،لاکھا روڈ پولیس تھانہ کی حدود لاکھا روڈ بھریا روڈ رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر ڈاکو اسلحہ کے زور پر سندھی روزنامے اور چینل کے رپورٹر اسحاق ڈاہری سے موٹر سائیکل، نقدی، موبائل اور قیمتی سامان، کاغذات چھین کر فرار ہوگئے، دوسری طرف نوشہرو فیروز کے سینئرصحافی رانا ندیم انجم سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر موبائل فون، نقدی، پریس،بینک کارڈاور دوسرا قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے، ادارہ محراب پور پریس کلب کے صدر منور احمد ملک نے ایک ہی دن میں دو صحافیوں سے ڈکیتی واردات کی مذمت اور اسے ایس ایس پی نوشہرو فیروز کی نا اہلی قرار دیتے ہوئے ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد محمد یونس چانڈیو اور انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔