اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے پہلے قومی روٹ سرٹیفیکیشن سسٹم کا اجراءکر دیا،بین الاقوامی فرمیں اب پاکستانی کمپنیوں کی ویب سائٹ پر روٹ سرٹیفیکیشن کے تصدیقی نشان کو دیکھ سکتی ہیں،نیا سسٹم ملک کی ہر کمپنی کو شناخت اور ڈیجیٹل تصدیق فراہم کرے گا، ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ معلومات کی مکمل رازداری کو یقینی بنا کر آن لائن لین دین کو اعلی سطح کا تحفظ فراہم کرتا ہے، ای بزنس کو فروغ ،نوجوانوں کو ملازمتیں اور آئی ٹی انڈسٹری کے لیے بے شمار مواقع پیدا ہونگے۔ رپورٹ کے مطابق حال ہی میں شروع کیا گیا قومی روٹ سرٹیفیکیشن سسٹم پاکستانی کمپنیوں اور ان کی مصنوعات میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھا دے گاجو ملک کی ہر کمپنی کو شناخت اور ڈیجیٹل تصدیق فراہم کرے گا۔